قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں سخت کہرے کا اثر آج مسلسل
تیسرے دن بھی چھایا رہا جس کی وجہ سے فضائی اور ریل ٹریفک متاثر ہوئي۔ کہرے کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی
ہوائی اڈے پر آج صبح نو بین الاقوامی اور 15 گھریلو ایئر لائنز کی اڑانیں متاثر ہوئيں۔ شدید کہرے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بھی خاصا متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے 10 ٹرینیں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔